Arabic (Original)
وَعَن أبي رافعٍ قَالَ: بعثَني قُرَيْشٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُلْقِيَ فِي قَلْبِيَ الْإِسْلَامُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَرْجِعُ إِلَيْهِمْ أَبَدًا قَالَ: «إِنِّي لَا أَخِيسُ بِالْعَهْدِ وَلَا أَحْبِسُ الْبُرُدَ وَلَكِنِ ارْجِعْ فَإِنْ كَانَ فِي نَفْسِكَ الَّذِي فِي نَفْسِكَ الْآنَ فَارْجِعْ» . قَالَ: فَذَهَبْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فَأسْلمت. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
English Translation
Hadrat Abu Rafi' said:Quraish sent me to God’s Messenger and when I saw him Islam was cast into my heart, so I said, "Messenger of God, I swear by God that I shall never return to them.” He replied, "I do not break a covenant or imprison messengers; but return, and if you feel the same as you do just now, come back.” So I went away and then came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and accepted Islam. Abu Dawud transmitted it.
Urdu Translation
حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: قریش نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا۔ جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو میرے دل میں اسلام ڈال دیا گیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بخدا میں ان کے پاس کبھی واپس نہیں جاؤں گا۔ آپ نے فرمایا: میں عہد نہیں توڑتا اور نہ قاصدوں کو روکتا ہوں لیکن تم واپس جاؤ اور اگر تمہارے دل میں وہی بات ہو جو اب ہے تو واپس آ جانا۔ فرماتے ہیں: میں گیا پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اسلام قبول کیا۔ (حضرت ابوداؤد)
