Arabic (Original)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «أَلا كلُّكُمْ راعٍ وكلُّكُمْ مسؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالْإِمَامُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مسؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مسؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وولدِهِ وَهِي مسؤولةٌ عَنْهُمْ وَعَبْدُ الرَّجُلِ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مسؤولٌ عَنهُ أَلا فكلُّكُمْ راعٍ وكلكُمْ مسؤولٌ عَن رعيتِه»
English Translation
‘Abdallah b. ‘Umar reported God’s Messenger as saying, “Each of you is a shepherd and each of you is responsible for his flock. The imam who is over the people is a shepherd and is responsible for his flock; a man is a shepherd in charge of the inhabitants of his household and he is responsible for his flock; a woman is a shepherdess in charge of her husband’s house and children and she is responsible for them; and a man’s slave is a shepherd in charge of his master’s property and he is responsible for it. So each of you is a shepherd and each of you is responsible for his flock.” (Bukhari and Muslim.)
Urdu Translation
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سنو! تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔ امام جو لوگوں پر مقرر ہے وہ نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ مرد اپنے گھر والوں کا نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر اور بچوں کی نگہبان ہے اور اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ مرد کا غلام اپنے آقا کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے پوچھا جائے گا۔ سنو! تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ (بخاری و مسلم)
