Arabic (Original)
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خِيَارُ أئمتكم الَّذين يحبونهم وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِي تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنوهم ويلعنوكم» قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نُنَابِذُهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: «لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ أَلَا مَنْ وُلِّيَ عَلَيْهِ وَالٍ فَرَآهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ فَلْيَكْرَهْ مَا يَأْتِي مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ» . رَوَاهُ مُسلم
English Translation
‘Auf b. Malik al-Ashja‘i reported the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) as saying, “Your best imams are those whom you like and who like you, on whom you invoke blessings and who invoke blessings on you; and your worst imams are those whom you hate and who hate you, whom you curse and who curse you.” They asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) whether in that event they should not depose them, but he replied, “No, as long as they observe the prayer among you; no, as long as they observe the prayer among you. If anyone has a governor whom he sees doing anything which is an act of disobedience to God, he must disapprove of the disobedience to God which he commits, but must never withdraw from obedience.” Muslim transmitted it.
Urdu Translation
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، تم ان کے لیے رحمت کی دعا کرو اور وہ تمہارے لیے رحمت کی دعا کریں۔ اور تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں، تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ان سے مقابلہ نہ کریں؟ فرمایا: نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم رکھیں، نہیں جب تک وہ تم میں نماز قائم رکھیں۔ سنو! جس پر کوئی والی مقرر ہو اور وہ اسے اللہ کی کسی نافرمانی کرتے دیکھے تو اس نافرمانی کو برا سمجھے لیکن اطاعت سے ہاتھ ہرگز نہ اٹھائے۔ (مسلم)
