Arabic (Original)
وَعَنِ الْمُغِيرَةَ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: لَوْ رَأَيْتُ رَجُلًا مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفِحٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ؟ وَاللَّهِ لَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي وَمِنْ أَجْلِ غَيْرَةِ اللَّهِ حَرَّمَ اللَّهُ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْعُذْرُ مِنَ اللَّهِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ بَعَثَ الْمُنْذِرِينَ وَالْمُبَشِّرِينَ وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمِدْحَةُ مِنَ اللَّهِ وَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ وَعَدَ اللَّهُ الْجَنَّةَ»
English Translation
Al-Mughira told that Sa'd b 'Ubada said, “If I saw a man with my wife I would strike him with the sword, and not with the flat of it.” When God’s Messenger heard of that he said, “Are you surprised at Sa'd’s jealousy? I swear by God that I am more jealous than he is and that God is more jealous than I am. Because of God’s jealousy He has prohibited abominations both open and secret. No one is fonder of receiving an excuse than God, on which account He has sent warners and announcers of good news; and no one is fonder of praise than God, on which account God has promised paradise.” (Bukhari and Muslim.)
Urdu Translation
حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھوں تو اسے تلوار کی دھار سے ماروں نہ کہ چپٹی سے۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: کیا تم سعد کی غیرت پر تعجب کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! میں ان سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہے۔ اللہ کی غیرت کی وجہ سے اللہ نے ظاہر و باطن بے حیائیوں کو حرام کیا ہے۔ کسی کو اللہ سے زیادہ عذر پسند نہیں، اسی لیے ڈرانے والے اور خوشخبری دینے والے بھیجے۔ کسی کو اللہ سے زیادہ تعریف پسند نہیں، اسی لیے اللہ نے جنت کا وعدہ فرمایا۔ (بخاری و مسلم)
