Arabic (Original)
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمِنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ وَذَكَرَهُمُ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ وَمَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نسبه» . رَوَاهُ مُسلم
English Translation
Hadrat He also reported God’s messenger as saying, “ If anyone removes one of the anxieties of this world from a believer, God will remove one of the anxieties of the day of resurrection from him; if one smooths the way for one who is destitute, God will smooth the way for him in this world and the next; and if anyone conceals the faults of a Muslim, God will conceal his faults, in this world and the next. God helps a man as long as he helps his brother. If anyone pursues a path in search of knowledge, God will thereby make easy for him a path to paradise. No company will gather in a mosque to recite God’s Book and study it together without calmness descending on them, mercy covering them, the angels surrounding them, and God mentioning them among those who are with Him. But he who is made slow by his actions will not be speeded by his genealogy.” Muslim transmitted it.
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی مومن کی دنیا کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کرے تو اللہ قیامت کے دن اس کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت دور فرمائے گا۔ جو تنگ دست پر آسانی کرے اللہ دنیا اور آخرت میں اس پر آسانی فرمائے گا۔ جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اللہ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہے۔ جو علم حاصل کرنے کے لیے کسی راستے پر چلے اللہ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمائے گا۔ جب لوگ اللہ کے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب پڑھتے اور آپس میں سیکھتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ اپنے پاس والوں میں ان کا ذکر فرماتا ہے۔ جسے اس کا عمل پیچھے کر دے اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔ (مسلم)
