Arabic (Original)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جِئْتُ فَلَمَّا تَبَيَّنْتُ وَجْهَهُ عَرَفْتُ أَنَّ وَجْهَهُ لَيْسَ بِوَجْهِ كَذَّابٍ. فَكَانَ أَوَّلُ مَا قَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ أَفْشُوا السَّلَامَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَصِلُوا الْأَرْحَامَ وَصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلام» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه والدارمي
English Translation
‘Abdallah b. Salam said:When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to Medina and I went and examined his face, I recognised that it was not the face of a liar. The first thing he said was, “If you people greet all whom you meet, provide food, care for the wellbeing of your kindred, and pray at night when people are asleep, you will enter paradise in peace.’’ Tirmidhi, Ibn Majah and Darimi transmitted it.
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں گیا اور آپ کا چہرہ دیکھا تو پہچان لیا کہ یہ جھوٹے کا چہرہ نہیں۔ آپ نے سب سے پہلے جو بات فرمائی وہ یہ تھی: اے لوگو! سلام پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ، رشتے داروں سے اچھا سلوک کرو، اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھو، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ (ترمذی، ابن ماجہ و دارمی)
