Arabic (Original)
817 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ الأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْبَقَرَةُ، وَالسُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا آلُ عِمْرَانَ، وَالسُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا النِّسَاءُ، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لإِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمنِ ابْنُ يَزِيدَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه، حِينَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ، حَتَّى حَاذَى بِالشَّجَرَةِ اعْتَرَضَهَا، فَرَمَى بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ ثُمَّ قَالَ: مِنْ ههُنَا، وَالَّذِي لاَ إِلهَ غَيْرُهُ، قَامَ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
English Translation
Narrated Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him): Al-A'mash said: "I heard al-Hajjaj saying on the pulpit: 'The Surah in which the cow is mentioned, the Surah in which the family of Imran is mentioned, and the Surah in which women are mentioned.' I mentioned this to Ibrahim, who said: 'Abdur-Rahman ibn Yazid told me that he was with Ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) when he stoned Jamrat al-Aqabah. He went to the bottom of the valley, standing parallel to the tree, and threw seven pebbles, saying Allahu Akbar with each pebble. Then he said: From here, by the One besides Whom there is no god, stood the one upon whom Surah al-Baqarah was revealed (peace be upon him).'"
Urdu Translation
سلیمان اعمش رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے حجاج سے سنا، وہ منبر پر سورتوں کا یوں نام لے رہا تھا: وہ سورہ جس میں بقرہ (گائے) کا ذکر آیا ہے، وہ سورہ جس میں آل عمران کا ذکر آیا ہے، وہ سورہ جس میں نساء (عورتوں) کا ذکر آیا ہے۔ اعمش نے کہا: میں نے اس کا ذکر ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے عبدالرحمان بن یزید نے بیان کیا کہ جب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی تو وہ ان کے ساتھ تھے، اس وقت وہ وادی کے نشیب میں اتر گئے اور جب درخت کے (جو اس وقت وہاں پر تھا) برابر نیچے اور اس کے سامنے ہو کر سات کنکریوں سے رمی کی، ہر کنکری کے ساتھ«اللهُ أَكْبَرُ»”اللہ بہت بڑا ہے“کہتے جاتے تھے، پھر فرمایا: قسم ہے اس کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں! یہیں وہ ذات بھی کھڑی ہوئی تھی جس پر سورہ بقرہ نازل ہوئیصلی اللہ علیہ وسلم۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 817]
