Arabic (Original)
743 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ رضي الله عنه، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقَاحَةِ، وَمِنَّا الْمُحْرِمُ وَمِنَّا غَيْرُ الْمُحْرِمِ، فَرَأَيْتُ أَصْحَابِي يَتَرَاءَوْنَ شَيْئًا، فَنَظَرْتُ فَإِذَا حِمَارُ وَحْشٍ، يَعْنِي؛ فَوَقَعَ سَوْطُهُ، فَقَالُوا لاَ نُعِينُكَ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ إِنَّا مُحْرِمُونَ، فَتَنَاوَلْتُهُ فَأَخَذْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْحِمَارَ مِنْ وَرَاءِ أَكَمَةٍ فَعَقَرْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ أَصْحَابِي، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: كُلُوا وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لاَ تَأْكُلُوا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ أَمَامَنَا فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: كُلُوهُ، حَلاَلٌ
English Translation
Narrated Abu Qatadah (may Allah be pleased with him): "We were with the Prophet (peace be upon him) at al-Qahah, and some of us were in Ihram while others were not. I noticed my companions looking at something, so I looked and saw a wild donkey. My whip fell, so I asked them to hand it to me, but they said: 'We will not help you with it in any way, for we are in the state of Ihram.' So I picked it up myself, then I went behind a hillock and hunted the donkey. I brought it to my companions, and some of them said: 'Eat it,' while others said: 'Do not eat it.' So I went to the Prophet (peace be upon him), who was ahead of us, and asked him. He said: 'Eat it; it is lawful.'"
Urdu Translation
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ مقامِ قاحہ میں تھے، ہم میں سے بعض محرم تھے اور بعض غیر محرم، میں نے دیکھا کہ میرے ساتھی ایک دوسرے کو کچھ دکھا رہے ہیں، میں نے جو نظر اٹھائی تو ایک گورخر (جنگلی گدھا) سامنے تھا، ان کی مراد یہ تھی کہ ان کا کوڑا گر گیا (اور اپنے ساتھیوں سے اسے اٹھانے کے لیے انہوں نے کہا) لیکن ساتھیوں نے کہا کہ ہم تمہاری کچھ بھی مدد نہیں کر سکتے کیونکہ ہم محرم ہیں، اس لیے میں نے وہ خود اٹھا لیا، اس کے بعد میں اس گورخر کے نزدیک ایک ٹیلے کے پیچھے سے آیا اور اسے شکار کیا، پھر میں اسے اپنے ساتھیوں کے پاس لایا، بعض نے تو یہ کہا کہ وہ (ہمیں بھی) کھا لینا چاہیے لیکن بعض نے کہا کہ نہ کھانا چاہیے، پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں آیا، آپصلی اللہ علیہ وسلمہم سے آگے تھے، میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے مسئلہ پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بتایا کہ:”کھا لو یہ حلال ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 743]
