Arabic (Original)
706 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الصِّيَامُ جُنَّةٌ، فَلاَ يَرْفثْ وَلاَ يَجْهَلْ، وَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائمٌ، مَرَّتَيْنِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، يَتْرُكُ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي، الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا
English Translation
Narrated Abu Hurairah: The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Fasting is a shield. Let the fasting person not engage in obscene speech or act ignorantly. If someone fights or insults him, let him say: 'I am fasting, I am fasting.'"
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ:”روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے، اس لیے (روزہ دار) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں، اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہیے کہ”میں روزہ دار ہوں،“(یہ الفاظ) دو مرتبہ (کہہ دے)۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔ (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:)”بندہ اپنا کھانا پینا اور اپنی شہوت میرے لیے چھوڑتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، (اور دوسری) نیکیوں کا ثواب بھی اصل نیکی کے دس گنا ہوتا ہے۔““[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 706]
