Arabic (Original)
683 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَكْثَرُنَا ظِلاً الَّذِي يَسْتَظِلُّ بِكِسَائِهِ؛ وَأَمَّا الَّذِينَ صَامُوا فَلَمْ يَعْمَلُوا شَيْئًا، وَأَمَّا الَّذِينَ أَفْطَرُوا فَبَعَثُوا الرِّكَابَ وامْتَهَنُوا وَعَالَجُوا؛ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالأَجْرِ
English Translation
Narrated Anas: We were with the Prophet (peace be upon him). The one among us with the most shade was the one who shaded himself with his garment. The fasting ones did no work, while the non-fasting ones pitched the tents and tended to the animals.
Urdu Translation
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ (ایک سفر میں) تھے، کچھ صحابہ روزے سے تھے اور کچھ نے روزہ نہیں رکھا تھا، موسم گرمی کا تھا، ہم میں زیادہ بہتر سایہ جو کوئی کرتا وہ اپنا کمبل تان لیتا، خیر جو لوگ روزے سے تھے وہ کوئی کام نہ کر سکے تھے اور جن حضرات نے روزہ نہیں رکھا تھا، تو انہوں نے ہی اونٹوں کو اٹھایا (پانی پلایا) اور روزہ داروں کی خوب خوب خدمت بھی کی اور (دوسرے تمام) کام کیے، نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آج اجر و ثواب کو روزہ نہ رکھنے والے لوٹ کر لے گئے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 683]
