Arabic (Original)
679 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: احْتَرَقْتُ قَالَ: مِمَّ ذَاكَ قَالَ: وَقَعْتُ بِامرَأَتِي فِي رَمَضَانَ قَالَ لَهُ: تَصَدَّقْ قَالَ: مَا عِنْدِي شَيْء فَجَلَسَ وَأَتَاهُ إِنْسَانٌ يَسُوقُ حِمَارًا، وَمَعَهُ طَعَامٌ(قَالَ عَبْدُ الرَّحْمنِ، أحَدُ رُواةِ الْحَدِيثِ: مَا أَدْرِي مَا هُوَ)إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ فَقَالَ: أَيْنَ الْمُحْتَرِق فَقَالَ: هَا أَنَا ذَا، قَالَ: خذْ هذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ قَالَ: عَلَى أَحْوَجَ مِنِّي مَا َلأهْلِي طَعَامٌ قَالَ: فَكُلُوهُ
English Translation
Narrated Aisha: A man came to the Prophet (peace be upon him) in the mosque and said: "I am burned (ruined)!" He said: "What happened?" He said: "I had intercourse with my wife during Ramadan." He said: "Give charity." He said: "I have nothing." He sat down, and a man came with a donkey carrying food. The Prophet (peace be upon him) said: "Where is the one who was burned?" He said: "Here I am." He said: "Take this and give it in charity." He said: "To someone poorer than us, O Messenger of Allah? By Allah, there is no family poorer than ours." He said: "Then feed your family with it."
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک صاحب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس مسجد میں آئے اور عرض کیا میں تو دوزخ کا مستحق ہو گیا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”کیا بات ہوئی؟“کہا کہ میں نے اپنی بیوی سے رمضان میں جماع کر لیا ہے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے کہا:”پھر صدقہ کر۔“انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں، پھر وہ بیٹھ گئے اور اس کے بعد ایک صاحب گدھا ہانکتے لائے جس پر کھانے کی چیز رکھی تھی (عبدالرحمن جو کہ حدیث کے راویوں میں سے ہیں نے بیان کیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیا چیز تھی) اسے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لایا جا رہا تھا، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”آگ میں جلنے والے صاحب کہاں ہیں؟“وہ صاحب بولے کہ میں حاضر ہوں، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اسے لے اور صدقہ کر دے۔“انہوں نے پوچھا کیا اپنے سے زیادہ محتاج کو دوں؟ میرے گھر والوں کے لیے تو خود کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر تم ہی کھا لو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 679]
