Arabic (Original)
630 صحيح حديث الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً، وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ مِنْهَا شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيِّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَقَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا، فَقَالَ: خَبَأْنَا هذَا لَكَ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: رَضِيَ مَخْرَمَةُ
English Translation
Narrated al-Miswar ibn Makhramah: The Messenger of Allah (peace be upon him) distributed some cloaks but did not give Makhramah anything. Makhramah said: "O my son, take me to him." I went with him, and the Prophet (peace be upon him) gave him one to wear. The Prophet said: "We kept this for you."
Urdu Translation
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے چند قبائیں تقسیم کیں اور مخرمہ رضی اللہ عنہ کو اس میں سے ایک بھی نہیں دی، انہوں نے (مجھ سے) کہا: بیٹے! چلو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں چلیں، میں ان کے ساتھ چلا، پھر انہوں نے کہا کہ اندر جاؤ اور نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کرو کہ میں آپ کا منتظر ہوں، چنانچہ میں اندر گیا اور نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکو بلا لایا، آپصلی اللہ علیہ وسلماس وقت انہی قباؤں میں سے ایک قبا پہنے ہوئے تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں نے یہ تمہارے لیے چھپا رکھی تھی، لو اب یہ تمہاری ہے۔“مسور رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (میرے والد) مخرمہ رضی اللہ عنہ نے قبا کی طرف دیکھا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مخرمہ خوش ہوا یا نہیں؟“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 630]
