Arabic (Original)
611 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَعْظَمُ أَجْرًا قَالَ: أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ تَخْشَى الْفَقْرَ وَتَأْمُلُ الْغِنَى، وَلاَ تُمْهِلُ حَتَّى إِذَا بَلَغْتِ الحُلْقُومَ، قُلْتَ لِفُلاَنٍ كَذَا، وَلِفُلاَنٍ كَذَا، وَقَد كَانَ لِفُلاَنٍ
English Translation
Narrated Abu Hurairah: A man came to the Prophet (peace be upon him) and asked: "O Messenger of Allah, which charity has the greatest reward?" He said: "That you give charity while you are healthy and stingy, fearing poverty and hoping for wealth. Do not delay until the soul reaches the throat and you say: 'Give so-and-so this, give so-and-so that' — when it already belongs to so-and-so."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہ! کس طرح کے صدقے میں سب سے زیادہ ثواب ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس صدقے میں جسے تم صحت کے وقت بخل کے باوجود کرو، تمہیں ایک طرف تو فقیری کا ڈر ہو اور دوسری طرف مالدار بننے کی تمنا اور امید، اور (اس صدقہ خیرات میں) ڈھیل نہ ہونی چاہیے کہ جب جان حلق تک آ جائے تو اس وقت تو کہنے لگے کہ فلاں کے لیے اتنا اور فلاں کے لیے اتنا، حالانکہ وہ تو اب فلاں کا ہو چکا ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 611]
