Arabic (Original)
54 صحيح حديث أَبي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبائِرِ ثَلاثًا، قَالُوا: بَلى يا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: الإِشْراكُ بِاللهِ وَعُقوقُ الْوالِدَيْنِ وَجَلَسَ، وَكانَ مُتَّكِئًا، فَقالَ أَلا وَقَوْلُ الزّورِ قَالَ فَما زَالَ يُكَرِّرُها حَتّى قُلْنا لَيْتَهُ سَكَتَ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Faith has over seventy branches — or over sixty branches. The highest of them is the statement La ilaha illallah, and the lowest of them is removing something harmful from the road. And modesty is a branch of faith."
Urdu Translation
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا میں تم لوگوں کو سب سے بڑے گناہ نہ بتاؤں؟“تین بار آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسی طرح فرمایا، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ہاں، یا رسول اللہ! آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرانا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا۔“آپصلی اللہ علیہ وسلماس وقت تک ٹیک لگائے ہوئے تھے لیکن اب آپصلی اللہ علیہ وسلمسیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا:”ہاں اور جھوٹی گواہی بھی۔“سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس جملے کو اتنی مرتبہ دہرایا کہ ہم کہنے لگے: کاش آپصلی اللہ علیہ وسلمخاموش ہو جاتے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 54]
