Arabic (Original)
383 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ صَلاَةٌ أَثْقَلَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنَ الْفَجْرِ وَالْعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ الْمُؤَذِّنَ فَيُقِيمَ ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً يَؤُمُّ النَّاسَ، ثُمَّ آخُذُ شُعَلاً مِنْ نَارٍ فَأُحَرِّقَ عَلَى مَنْ لاَ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلاَةِ بَعْدُ
English Translation
Narrated Abu Hurairah: The Prophet (peace be upon him) said: "No prayer is more burdensome upon the hypocrites than the Fajr and Isha prayers. If they knew what reward is in them, they would come to them even if they had to crawl. I had considered ordering the mu'adhdhin to call the iqamah, then ordering a man to lead the people, and then taking torches of fire and burning the houses of those who do not come out for the prayer."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ اور کوئی نماز بھاری نہیں اور اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کا ثواب کتنا زیادہ ہے (اور وہ چل نہ سکتے) تو گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آتے اور میرا تو ارادہ ہو گیا تھا کہ مؤذن سے کہوں کہ وہ تکبیر کہے، پھر میں کسی کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں اور خود آگ کی چنگاریاں لے کر ان سب کے گھروں کو جلا دوں جو ابھی تک نماز کے لیے نہیں نکلے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 383]
