Arabic (Original)
337 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدِّمِ الْمَسْجِدِ وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا؛ وَفِي الْقَوْمِ يَوْمَئِذٍ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ، وَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ، فَقَالُوا: قَصُرَتِ الصَّلاَةُ، وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ كَان النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوهُ ذَا الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ أَنَسِيت أَمْ قَصُرَتْ، فَقَالَ: لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تَقْصُرْ، قَالُوا: بَلْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: صَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ، ثُمَّ وَضَعَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When any one of you finishes the last tashahhud, let him seek refuge with Allah from four things: from the punishment of the Hellfire, from the punishment of the grave, from the trials of life and death, and from the evil of the Dajjal."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں ظہر کی نماز دو رکعت پڑھائی اور سلام پھیر دیا، اس کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلممسجد کے آگے کے حصے یعنی دالان میں ایک لکڑی پر سہارا لے کر کھڑے ہو گئے اور اس پر اپنا ہاتھ رکھا، حاضرین میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے مگر بات کرنے سے ڈرے اور جلد باز لوگ مسجد سے باہر نکل گئے، صحابہ نے آپس میں کہا کہ شاید نماز میں کمی ہو گئی ہے (اسی لیے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ظہر کی نماز چار کے بجائے صرف دو ہی رکعت پڑھائی ہیں)، حاضرین میں ایک صحابی تھے جنہیں آپصلی اللہ علیہ وسلمذوالیدین (لمبے ہاتھوں والا) کہہ کر مخاطب فرمایا کرتے تھے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! نماز کی رکعات کم ہو گئی ہیں یا آپ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہ میں بھولا ہوں اور نہ نماز کی رکعات کم ہوئی ہیں“، صحابہ نے عرض کیا: نہیں یا رسول اللہ! آپ بھول گئے ہیں، چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یاد کر کے فرمایا کہ:”ذوالیدین نے صحیح کہا ہے“، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہوئے اور دو رکعات اور پڑھائیں، پھر سلام پھیرا اور تکبیر کہہ کر سجدہ (سہو) میں گئے، نماز کے سجدے کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہہ کر پھر سجدے میں گئے، پہلے سجدے کی طرح یا اس سے بھی لمبا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 337]
