Arabic (Original)
19 صحيح حديث مُعاذ رضي الله عنه قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلى حِمارٍ يُقالُ لَهُ عُفَيْرٌ، فَقَالَ: يَا مُعاذُ هَلْ تَدْري حَقَّ اللهِ عَلى عِبادِهِ وَما حَقُّ الْعِبادِ عَلى اللهِ قُلْتُ اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ حَقَّ اللهِ عَلى الْعِبادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَحَقَّ الْعِبادِ عَلى اللهِ أَنْ لا يُعَذِّبَ مَنْ لا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا فَقُلْتُ يا رَسُولَ اللهِ: أَفَلا أُبَشِّرُ بِهِ النَّاسَ قَالَ: لا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا
English Translation
Mu'adh (may Allah be pleased with him) said: I was riding behind the Prophet (peace be upon him) on a donkey called Ufayr. He said: "O Mu'adh, do you know what is the right of Allah upon His servants and what is the right of the servants upon Allah?" I said: "Allah and His Messenger know best." He said: "The right of Allah upon His servants is that they worship Him and not associate anything with Him. And the right of the servants upon Allah is that He does not punish those who do not associate anything with Him." I said: "O Messenger of Allah, shall I not give the people the glad tidings?" He said: "Do not give them the glad tidings, lest they rely upon it."
Urdu Translation
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمجس گدھے پر سوار تھے میں اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، اس گدھے کا نام«عُفَيْرٌ»تھا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق اپنے بندوں پر کیا ہے؟ اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر کیا ہے؟“میں نے عرض کیا:”اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر یہ ہے کہ جو بندہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اللہ اسے عذاب نہ دے۔“میں نے عرض کیا:”یا رسول اللہ! کیا میں اس کی لوگوں کو بشارت دے دوں؟“نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”لوگوں کو اس کی بشارت نہ دو ورنہ وہ خالی اعتماد کر بیٹھیں گے۔“(اور نیک اعمال سے غافل ہو جائیں گے)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 19]
