Arabic (Original)
1829 صحيح حديث زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَزِعًا يَقُولُ: لاَ إِلهَ إِلاَّ اللهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأجُوجَ وَمأجُوجَ مِثْلُ هذِهِ وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا قَالَتْ زَيْنَبُ ابْنةُ جَحْشٍ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ: نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ
English Translation
Zaynab bint Jahsh (may Allah be pleased with her) narrated that the Prophet (peace be upon him) came to her in a state of alarm saying: "There is no god but Allah! Woe to the Arabs from an evil that has drawn near. Today an opening has been made in the barrier of Gog and Magog like this" — and he made a circle with his thumb and index finger. Zaynab said: "O Messenger of Allah, will we be destroyed even though there are righteous people among us?" He said: "Yes, when wickedness becomes widespread."
Urdu Translation
سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمان کے یہاں تشریف لائے، آپصلی اللہ علیہ وسلمکچھ گھبرائے ہوئے تھے، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:«لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ»”اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں، ملک عرب میں اس برائی کی وجہ سے بربادی آ جائے گی جس کے دن قریب آنے کو ہیں، آج یاجوج ماجوج نے دیوار میں اتنا سوراخ کر دیا ہے“، پھر آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے انگوٹھے اور اس کے قریب کی انگلی سے حلقہ بنا کر بتلایا۔ اُمّ المومنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے سوال کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس کے باوجود ہلاک کر دیے جائیں گے کہ ہم میں نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جب فسق و فجور بڑھ جائے گا (تو یقینا بربادی ہوگی)۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 1829]
