Arabic (Original)
1794 صحيح حديث عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا، فَإِنَّهُ لاَ يُدْخِلُ أَحَدًا الْجَنَّةَ عَمَلُهُ قَالُوا: وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: وَلاَ أَنَا إِلاَّ أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ
English Translation
Narrated Aisha, from the Prophet (peace be upon him): "Be moderate, stay close to the right path, and be of good cheer, for no one's deeds will admit him to Paradise." They said: "Not even you, O Messenger of Allah?" He said: "Not even me, unless Allah envelops me in His forgiveness and mercy."
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”دیکھو! جو نیک کام کرو ٹھیک طور سے کرو اور حد سے نہ بڑھ جاؤ بلکہ اس کے قریب رہو (میانہ روی اختیار کرو) اور خوش رہو اور یاد رکھو کہ کوئی بھی اپنے عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جائے گا۔“صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:”اور آپصلی اللہ علیہ وسلمبھی نہیں یا رسول اللہ؟“فرمایا:”میں بھی نہیں، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی مغفرت اور رحمت کے سایہ میں مجھے ڈھانک لے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 1794]
