Arabic (Original)
166 صحيح حديث أَسْماءَ قَالَتْ: جَاءتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: أَرَأَيْتَ إِحْدَانَا تَحِيضُ فِي الثَّوْبِ كَيْفَ تَصْنَعُ قَالَ: تَحُتُّهُ ثُمَّ تَقْرُصُهُ بِالْمَاءِ وَتَنْضَحُهُ ثُمَّ تُصَلي فِيهِ
English Translation
Asma (may Allah be pleased with her) narrated: A woman came to the Prophet (peace be upon him) and said: "What should one of us do if menstrual blood gets on her garment?" He said: "Scratch it off, then rub it with water, then wash it, and then pray in it."
Urdu Translation
راویِ حدیث: سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کی کنیت ام عبداللہ تھی۔ ابتدا میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دس سال بڑی تھیں۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی پھوپھی کے بیٹے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں۔«ذَاتُ النِّطَاقَيْنِ»”دو پٹکوں والی“کے لقب سے معروف ہیں۔ ہجرت کے وقت حاملہ تھیں، اسی بطن سے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے تھے۔ اپنے بیٹے کو وصیت فرمائی تھی کہ اے بیٹے عزت کی زندگی گزارو اور عزت کی موت مرو اور دشمن تمہیں قیدی نہ بنا سکے۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی شہادت سے دس یا بیس دن بعد سو برس کی عمر میں 73 ہجری کو مکہ میں وفات پائی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 166]
