Arabic (Original)
1628 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: نَزَلَتْ هذِهِ الآيَةُ فِينَا(إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ)بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ؛ وَاللهُ يَقُولُ(وَاللهُ وَلِيُّهُمَا)
English Translation
Narrated Jabir (may Allah be pleased with him): This verse was revealed about us: "When two parties among you were about to lose courage" — (meaning) Banu Salimah and Banu Harithah. I would not wish that it had not been revealed, because Allah says, "And Allah was their protector."
Urdu Translation
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ یہ آیت ہمارے (یعنی بنی حارثہ اور بنی سلمہ کے) بارے میں نازل ہوئی تھی:﴿إِذْ هَمَّتْ طَّائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا﴾[سورة آل عمران: 122]”جب تمہاری دو جماعتیں سستی کا ارادہ کر چکی تھیں۔“میری یہ خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی، کیونکہ اللہ تعالیٰ آگے فرما رہا ہے:﴿وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾[سورة آل عمران: 122]”اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مددگار تھا۔“(تو اللہ کی ولایت یہ کتنا بڑا شرف ہے جو ہم کو حاصل ہوا۔)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1628]
