Arabic (Original)
1625 صحيح حديث أَبِي مُوسى قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لأَعْرِفُ أَصْوَاتَ رُفْقَةِ الأَشْعَرِيِّينَ بِالْقُرْآنِ حِينَ يَدْخُلُونَ بِاللَّيْلِ، وَأَعْرِفُ مَنَازِلَهُمْ مِنْ أَصْوَاتِهِمْ بِالْقُرْآنِ بِاللَّيْلِ، وَإِنْ كُنْتُ لَمْ أَرَ مَنَازِلَهُمْ حِينَ نَزَلُوا بِالنَّهَارِ وَمِنْهُمْ حَكِيمٌ، إِذَا لَقِيَ الْخَيْلَ(أَوْ قَالَ)الْعَدُوَّ، قَالَ لَهُمْ إِنَّ أَصْحَابِي يَأمُرُونَكُمْ أَنْ تَنْظُرُوهُمْ
English Translation
Narrated Abu Musa (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said, "I recognize the voices of the group of Ash'ari companions by their recitation of the Qur'an when they enter at night, and I know their dwellings from their voices reciting the Qur'an at night, even if I have not seen their dwellings when they settled during the day. Among them is a wise man who, when he encounters the cavalry — or the enemy — says to them, 'My companions bid you to wait for them.'"
Urdu Translation
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جب میرے اشعری احباب رات میں آتے ہیں تو میں ان کی قرآن کی تلاوت کی آواز پہچان جاتا ہوں، اگرچہ دن میں میں نے ان کی اقامت گاہوں کو نہ دیکھا ہو، لیکن جب رات میں وہ قرآن پڑھتے ہیں تو ان کی آواز سے میں ان کی اقامت گاہوں کو پہچان لیتا ہوں۔ میرے ان ہی اشعری احباب میں ایک مردِ دانا بھی ہے کہ جب کہیں اس کی سواروں سے مڈ بھیڑ ہو جاتی ہے—یا آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ دشمن سے—تو ان سے کہتا ہے کہ میرے دوستوں نے کہا ہے کہ تم تھوڑی دیر کے لیے ان کا انتظار کر لو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1625]
