Arabic (Original)
1353 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، وَكَانَ يَلْبَسُهُ، فَيَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ، فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَى بِهِ ثُمَّ قَالَ: وَاللهِ لاَ أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Paradise is surrounded by hardships, and the Hellfire is surrounded by desires."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور آپصلی اللہ علیہ وسلماسے پہنتے تھے، اس کا نگینہ ہتھیلی کے حصے کی طرف رکھتے تھے۔ پھر لوگوں نے بھی ایسی انگوٹھیاں بنوا لیں، اس کے بعد ایک دن آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلممنبر پر بیٹھے اور اپنی انگوٹھی اتار دی اور فرمایا:”میں اسے پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندر کی جانب رکھتا تھا۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے اتار کر پھینک دیا اور فرمایا:”اللہ کی قسم! میں اب اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“پس لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار کر پھینک دیں۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1353]
