Arabic (Original)
1321 صحيح حديث أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ، فَقَالَ لِغُلاَمٍ لَهُ قَصَّابٍ: اجْعَلْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَإِنِّي قَدْ عَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ فَدَعَاهُمْ، فَجَاءَ مَعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هذَا قَدْ تَبِعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ، فَأْذِنْ لَهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ يَرْجِعَ رَجَعَ فَقَالَ: لاَ، بَلْ قَدْ أَذِنْتُ لَهُ
English Translation
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: A man from Jayshan, a region of Yemen, came and asked the Prophet (peace be upon him) about a drink made from corn called al-mizr in their land. The Prophet asked: "Is it an intoxicant?" He said: "Yes." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Every intoxicant is prohibited. Indeed, Allah has made a covenant for the one who drinks intoxicants to make him drink from Tinat al-Khabal." They asked: "O Messenger of Allah, what is Tinat al-Khabal?" He said: "The sweat of the people of the Fire" or "the juice of the people of the Fire."
Urdu Translation
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انصار میں سے ایک صحابی جن کی کنیت ابو شعیب رضی اللہ عنہ تھی، تشریف لائے اور اپنے غلام سے جو قصاب تھا، فرمایا کہ میرے لیے اتنا کھانا تیار کر جو پانچ آدمیوں کے لیے کافی ہو۔ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی اور آپ کے ساتھ اور چار آدمیوں کی دعوت کا ارادہ کیا ہے، کیونکہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرہ مبارک پر بھوک کا اثر نمایاں دیکھا ہے۔ چنانچہ انہوں نے آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمکو بلایا۔ آپ کے ساتھ ایک اور صاحب بھی آگئے۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہمارے ساتھ ایک اور صاحب زائد آگئے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو انہیں بھی اجازت دے سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو واپس کر سکتے ہیں۔“انہوں نے کہا کہ نہیں، بلکہ میں انہیں بھی اجازت دیتا ہوں۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1321]
