Arabic (Original)
1208 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُوسُهُمُ الأَنْبِيَاءُ، كَلَّمَا هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ، وَإِنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي، وَسَيَكُون خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُونَ قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ: فُوا بِبَيْعَةِ فَالأَوَّلِ، أَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ، فَإِنَّ اللهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ
English Translation
Usayd ibn Hudayr (may Allah be pleased with him) narrated that a man from the Ansar came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said: "Will you not appoint me as you appointed so-and-so?" He said: "You will encounter favoritism after me, so be patient until you meet me at the Basin (al-Hawd)."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بنی اسرائیل کے انبیاء ان کی سیاسی رہنمائی بھی کیا کرتے تھے، جب بھی ان کا کوئی نبی ہلاک ہو جاتا تو دوسرے ان کی جگہ آ موجود ہوتے، لیکن یاد رکھو میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ہاں میرے نائب ہوں گے اور بہت ہوں گے۔“صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ ان کے متعلق آپ کا ہمیں کیا حکم ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”سب سے پہلے جس سے بیعت کر لو، بس اسی کی وفاداری پر قائم رہو اور ان کا جو حق ہے اس کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان سے قیامت کے دن ان کی رعایا کے بارے میں سوال کرے گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1208]
