Arabic (Original)
أنا أناحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْأَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّأَنَّهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: قُلْتُ لِجُنْدُبٍ: إِنِّي بَايَعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى أَنْ أُقَاتِلَ أَهْلَ الشَّامِ، قَالَ: لَعَلَّكَ تُرِيدُ أَنْ تَقُولَ: قَالَ لِي جُنْدَبٌ، وَقَالَ لِي جُنْدَبٌ؟ فَقُلْتُ: لا، إِنَّمَا أَسْتَفْتِيكَ لِنَفْسِي، قَالَ: افْتَدِ بِمَالِكَ؟ فَقَالَ: لا يُقْبَلُ مِنِّي، فَقَالَجُنْدَبٌ: إِنِّي كُنْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلامًا حَزَوَّرًا، وَإِنَّهُ حَدَّثَنِيفُلانٌ? أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" يَجِيءُ الْمَقْتُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُتَعِلِّقًا بِالْقَاتِلِ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، قَتَلَنِي هَذَا، فَيَقُولُ اللَّهُ: فِيمَ قَتَلْتَهُ؟ فَيَقُولُ: فِي مُلْكِ فُلانٍ، فَاتَّقِ أَلا تَكُونَ ذَلِكَ الرَّجُلَ".
English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever would be pleased for Allah to respond to him during times of hardship, let him make frequent supplication during times of ease."
Urdu Translation
ابوعمران جونی رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے جندب رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اس بات پر بیعت کی ہے کہ میں اہل شام سے قتال کروں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ شاید تو یہ چاہتا ہے کہ تو کہتا پھرے: جندب نے مجھے یہ کہا ہے، جندب نے مجھے یہ کہا ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں، میں بس آپ سے فتویٰ پوچھ رہا ہوں، آپ ضرور مجھے فتویٰ دیں، انہوں نے فرمایا کہ اپنے مال کے بدلے فدیہ دے دے۔ میں نے کہا کہ وہ مجھ سے قبول نہیں کیا جائے گا، جندب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بے شک میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے زمانے میں ایک طاقت ور نوجوان تھا اور مجھے فلاں (صحابی) نے بیان کیا کہ یقیناً اس نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے فرماتے ہوئے سنا:”قیامت والے دن مقتول، قاتل سے چمٹا ہوا آئے گا اور کہے گا: یا رب! اس نے مجھے قتل کیا تھا۔ اللہ اس سے کہے گا، کس وجہ سے اسے قتل کیا تھا؟ وہ کہے گا کہ فلاں کی بادشاہت کے لیے۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ تم وہ شخص نہ بنو۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 271]
