Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ، قَالَ اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ وَأَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَذَكَرُوا صَلاَةَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَامَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ حِينَ كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ، ثُمَّ قَامَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَاسْتَوَى حَتَّى رَجَعَ كُلُّ عَظْمٍ إِلَى مَوْضِعِهِ .
English Translation
‘Abbas bin Sahl As-Sa’di said:“Abu Humaid, Abu Usaid As-Sa’di, Hadrat Sahl bin Sa’d, and Muhammad bin Maslamah came together and spoke about the prayer of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). Abu Humaid said: ‘I am the most knowledgeable of you about the prayer of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stood up and said Allahu Akbar, and raised his hands, then he raised them when he said Allahu Akbar for Ruku’, then he stood up and raised his hands, and stood straight until every bone had returned to its place.’”
Urdu Translation
حضرت عباس بن سہل ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ابو حمید ساعدی، ابواسید ساعدی، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اکٹھے ہوئے، اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا تذکرہ کیا، ابوحمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کو تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو «ألله أكبر» کہتے، اور دونوں ہاتھ اٹھاتے، پھر جب رکوع کے لیے «ألله أكبر» کہتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے، پھر جب رکوع سے اٹھتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے ( یعنی رفع یدین کرتے ) ، اور سیدھے کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ واپس لوٹ آتی ۱؎۔
