Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ، - قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ وَكَانَ صَاحِبَ بُدْنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ - قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ قَالَ " انْحَرْهُ وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهُ وَخَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ فَلْيَأْكُلُوهُ " .
English Translation
It was narrated that Najiyah Al-Khuza’i – in his narration, ‘Amr (one of the narrators) said that he was the one who looked after the sacrificial animals of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) – said:“I said: ‘O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), what should I do with those sacrificial animals that become unfit?’ He said: ‘Slaughter them, dip its sandal in its blood, then place it on its side, and leave them for the people to eat.’”
Urdu Translation
حضرت ناجیہ خزاعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (جو نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ہدی کے اونٹ لے جایا کرتے تھے) فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! ہدی کا جو اونٹ تھک کر مرنے کے قریب ہو جائے اسے میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو نحر ( ذبح ) کر ڈالو، اور اس کی جوتی اسی کے خون میں ڈبو کر اس کے پٹھے میں مار لگا دو، پھر اس کو چھوڑ دو کہ لوگ اسے کھائیں ۔
