Arabic (Original)
حَدَّثَنَامُحَمَّدٌ، قَالَ: ثَنَاالْحُمَيْدِيُّ، قَالَ: ثَنَاسُفْيَانُ، قَالَ: ثَنَاعَمْرٌو، عَنْعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْصَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْأَبِيهِرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ مُقَطَّعَةٌ يَعْنِي جُبَّةً وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَعَلَيَّ هَذِهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ؟ قَالَ: كُنْتُ أَنْزِعُ هَذِهِ الْمُقَطَّعَةَ وَأَغْسِلُ هَذَا الْخَلُوقَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ".
English Translation
Ya'la (may Allah be pleased with him) narrated: I was with the Prophet (peace be upon him) at al-Ji'ranah when a man came wearing a jubbah smeared with khaluq (perfume). He said: O Messenger of Allah, I entered ihram for Umrah while wearing this, so what should I do? The Prophet (peace be upon him) asked: What would you do for Hajj? He said: I would remove this jubbah and wash off the perfume. He said: "Do in your Umrah what you would do in your Hajj."
Urdu Translation
سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جعرانہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس تھا کہ ایک شخص آیا جس نے جبہ پہنا ہوا تھا اور اس نے خلوق (خوشبو) لگائی ہوئی تھی۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے عمرہ کا احرام باندھا اور یہ چیزیں (جبہ اور خوشبو) مجھ پر ہیں، تو کیا کروں؟ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا: تم اپنے حج میں کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا: میں یہ جبہ اتار دیتا ہوں اور خوشبو دھو ڈالتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: جو تم حج میں کرتے ہو، وہی عمرہ میں کرو۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 449]
