Arabic (Original)
حَدَّثَنَاابْنُ الْمُقْرِئِ، قَالَ: ثناسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْأَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْجَابِرٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقْسِمُ الْغَنَائِمَ بِالْجِعْرَانَةِ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: اعْدِلْ فَإِنَّكَ لَمْ تَعْدِلْ، فَقَالَ: وَيْحَكَوَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدَلْ؟ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَ هَذَا الْمُنَافِقِ، فَقَالَ: دَعْهُ، فَإِنَّ هَذَا مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ، أَوْ فِي أَصْحَابٍ لَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
English Translation
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) was distributing the spoils of war at al-Ji'ranah when a man stood up and said: 'Be just, for you have not been just.' The Prophet said: 'Woe to you! Who will be just if I am not just?' Umar (may Allah be pleased with him) said: 'Let me strike the neck of this hypocrite.' The Prophet said: 'Leave him, for he has companions who recite the Quran but it does not go beyond their throats. They will pass through the religion as an arrow passes through its prey.'
Urdu Translation
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جعرانہ میں مال غنیمت تقسیم کر رہے تھے کہ ایک آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگا: انصاف کیجیے، آپ نے انصاف نہیں کیا۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر افسوس ہے، اگر میں ہی انصاف نہیں کروں گا تو پھر اور کون کرے گا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: مجھے اجازت دیجیے، میں اس منافق کی گردن مار دوں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑ دیں، یہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہوگا جو قرآن تو پڑھیں گے لیکن حلق سے نیچے نہیں جائے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے گزر جاتا ہے۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1083]
