Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ «إِذَا قَالَ الْعَبْدُ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ) صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ. وَإِذَا قَالَ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ) صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي. وَإِذَا قَالَ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ) صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لَا شَرِيكَ لِي. وَإِذَا قَالَ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ) صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ. وَإِذَا قَالَ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) صَدَّقَهُ رَبُّهُ وَقَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي.»
English Translation
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri and Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with them) narrated that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "When a servant says 'There is no deity except Allah, and Allah is the Greatest,' his Lord confirms him saying: 'My servant has spoken truly, there is no deity except Me and I am the Greatest.' When he says 'There is no deity except Allah alone,' his Lord confirms him saying: 'My servant has spoken truly, there is no deity except Me alone.' When he says 'There is no deity except Allah, He has no partner,' his Lord confirms him saying: 'My servant has spoken truly, there is no deity except Me, I have no partner.' When he says 'There is no deity except Allah, to Him belongs dominion,' his Lord confirms him saying: 'My servant has spoken truly, there is no deity except Me, to Me belongs dominion and to Me belongs praise.' When he says 'There is no deity except Allah, there is no power nor might except with Allah,' his Lord confirms him saying: 'My servant has spoken truly, there is no deity except Me, and there is no power nor might except with Me.'"
Urdu Translation
حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ کہتا ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے) تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں ہی سب سے بڑا ہوں۔ اور جب وہ کہتا ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے) تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اکیلا ہوں۔ اور جب وہ کہتا ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيکَ لَهُ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں) تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرا کوئی شریک نہیں۔ اور جب وہ کہتا ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْکُ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی بادشاہی ہے) تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میری ہی بادشاہی ہے اور میرے ہی لیے تعریف ہے۔ اور جب وہ کہتا ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی طاقت اور قوت نہیں مگر اللہ کی طرف سے) تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور کوئی طاقت اور قوت نہیں مگر میری طرف سے۔
