Arabic (Original)
لما خلق الله الارض جعلت تميد فخلق الجبال فقال بها عليها فاستقرت فعجبت الملائكته من شدة الجبال فقالو يا رب! هل من خلقك شئي اشد من الجبال؟ قال: نعم الحديد فقالوا يا رب! هل من خلقك اشد من الحديد؟ قال: نعم النار فقالو يا رب! هل من خلقك شيئ اشد من النار؟ قال: نعم الماء فقالوا يا رب! اهل من خلقك شيئ اشد من الماء؟ قال نعم الريح فقالوا يا رب! هل من خلقك شيئ اشد من الريح؟ قال نعم، ابن آدم تصدق صدقة بيمينه يخفيها من شماله
English Translation
When Allah created the earth, it began to shake. So He created the mountains and placed them upon it, and it became stable. The angels marveled at the strength of the mountains and asked: O Lord, is there anything in Your creation stronger than the mountains? He said: Yes, iron. They asked: Is there anything stronger than iron? He said: Yes, fire. They asked: Is there anything stronger than fire? He said: Yes, water. They asked: Is there anything stronger than water? He said: Yes, wind. They asked: Is there anything stronger than wind? He said: Yes, the son of Adam who gives charity with his right hand while concealing it from his left.
Urdu Translation
”جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا کیا تو زمین حرکت کرنے لگی، پھر اللہ نے پہاڑ پیدا فرما کر انہیں زمین پر رکھا اس سے زمین کو قرار حاصل ہوا تو فرشتوں نے پہاڑوں کی قوت پر تعجب کا اظہار کیا اور سوال کیا، پروردگار، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی مخلوق پہاڑوں سے زیادہ طاقت والی ہے؟ اللہ نے فرمایا، ہاں! لوہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا، پروردگار، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی مخلوق لوہے سے بھی زیادہ طاقت والی ہے؟ اللہ نے فرمایا، ہاں! آگ ہے۔ پھر انہوں نے سوال کیا، پروردگار، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی چیز آگ سے بھی زیادہ قوت والی ہے؟ اللہ نے فرمایا، ہاں! پانی ہے۔ پھر انہوں نے سوال کیا، پروردگار، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی چیز پانی سے بھی زیادہ قوت والی ہے؟ اللہ نے فرمایا، ہاں! ہوا ہے۔ انہوں نے پھر سوال کیا، پروردگار، کیا تیری مخلوق میں سے کوئی چیز ہوا سے بھی زیادہ قوت والی ہے؟ اللہ نے فرمایا، ہاں! آدم کا بیٹا جو دائیں ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے اور اسے بائیں ہاتھ سے پوشیدہ رکھتا ہے۔“[مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 120]
