English Translation
Narrated Abu Shuraih (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said the day after the conquest of Makkah, while my ears heard it, my heart preserved it, and my eyes saw him as he spoke: He praised Allah and then said: "Makkah was made sacred by Allah, not by the people. It is not lawful for anyone who believes in Allah and the Last Day to shed blood in it or to cut its trees. If anyone argues that it is permissible because the Messenger of Allah fought in it, tell him that Allah permitted it for His Messenger but not for you, and it was made lawful for me only for an hour of a day. Its sanctity has been restored as it was before. Let those present convey this to those absent."
Urdu Translation
سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فتح مکہ کے دوسرے دن بیان فرمایا تھا، جس کو میرے دونوں کانوں نے سنا ہے اور اس کو میرے دل نے یاد رکھا ہے اور جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس (خطبہ) کو بیان فرمایا تو میری آنکھیں آپ کو دیکھ رہی تھیں۔ آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان فرمائی پھر فرمایا:”مکہ (میں جنگ و جدل وغیرہ) کو اللہ نے حرام کیا ہے، اسے لوگوں نے حرام نہیں کیا۔ پس جو شخص اللہ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو، تو اس کو جائز نہیں کہ مکہ میں خونریزی کرے اور نہ (یہ جائز ہے کہ) وہاں کوئی درخت کاٹے، پھر اگر کوئی شخص رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے مکہ میں لڑنے سے (ان چیزوں کا) جواز بیان کرے تو اس سے کہہ دینا کہ اللہ نے اپنے رسول کو اجازت دے دی تھی اور تمہیں اجازت نہیں دی اور مجھے بھی صرف ایک گھڑی بھر دن کی وہاں اجازت دی تھی، پھر آج اس کی حرمت (حسب سابق) ویسی ہی ہو گئی ہے جیسے کل تھی، پس حاضر کو چاہیے کہ وہ غائب کو (یہ خبر) پہنچا دے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 89]
