English Translation
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated: "We departed from Madinah on the 25th of Dhul-Qa'dah..." — this hadith has been mentioned earlier. In this narration she added: "On the Day of Sacrifice, beef was brought to us. I asked: 'What is this meat?' I was told: 'The Messenger of Allah (peace be upon him) has sacrificed on behalf of his wives.'"
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہہم ذیقعدہ کی 25 تاریخ کو مدینہ سے روانہ ہوئے .... یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے باب: تمتع، قران اور حج مفرد کا بیان اور جس کے پاس قربانی نہ ہو اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے۔۔۔) یہاں اس روایت میں یہ زیادہ کہا کہ قربانی کے دن ہمارے سامنے گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا کہ یہ گوشت کیسا ہے؟ تو (لانے والے نے) جواب دیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی ازواج کی طرف سے قربانی کی تھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 845]
