English Translation
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated: "We stopped at Muzdalifah, and Sawdah (may Allah be pleased with her) asked the Prophet (peace be upon him) for permission to leave before the crowd, as she was a heavy-bodied woman. He granted her permission, and she departed before the crowd while we waited until dawn. We then departed with the Messenger of Allah (peace be upon him). I wished that I too had asked permission as Sawdah had done — that would have been dearer to me than anything else."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہہم مزدلفہ میں اترے تو ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے اجازت مانگی کہ لوگوں کے ہجوم سے پہلے چل دیں اور وہ ایک بھاری بھر کم بدن کی خاتون تھیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں اجازت دے دی اور وہ لوگوں کے ہجوم سے پہلے چل دیں اور ہم لوگ ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ صبح ہو گئی۔ پھر ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ روانہ ہوئے (مگر مجھے اس قدر تکلیف ہوئی کہ میں تمنا کرتی تھی کہ) کاش! میں نے بھی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے اجازت لے لی ہوتی جس طرح کہ سودہ رضی اللہ عنہ نے لے لی تھی تو مجھے ہر خوشی کی بات سے زیادہ پسند ہوتا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 835]
