English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever is given wealth by Allah and does not pay its Zakah—on the Day of Resurrection his wealth will be transformed into a bald-headed venomous serpent with two dark spots over its eyes. It will encircle his neck on the Day of Resurrection, then seize him by his jaws and say: 'I am your wealth; I am your treasure.'" Then the Prophet (peace be upon him) recited this verse: "Let not those who withhold what Allah has given them of His bounty think it is good for them. No, it is bad for them. They will have that which they withheld hung around their necks on the Day of Resurrection" (Al Imran: 180).
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ جسے مال دے اور وہ اس مال کی زکوٰۃ نہ دے تو اس کا مال قیامت کے دن اس کے لیے گنجے سانپ کے ہم شکل کر دیا جائے گا جس کے منہ کے دونوں کناروں پر زہریلا جھاگ ہو گا۔ وہ سانپ قیامت کے دن اس کے گلے کا طوق بنایا جائے گا پھر اس کے دو جبڑوں کو ڈسے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال ہوں میں تیرا خزانہ ہوں۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے (سورۃ آل عمران کی) یہ آیت نمبر”180“کی تلاوت فرمائی:”جو لوگ ان چیزوں میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دی ہیں، وہ یہ نہ سمجھیں کہ یہ روش ان کے لیے بہتر ہے۔ نہیں بلکہ یہ ان کے لیے بہت ہی بری ہے۔ (اور) جس چیز میں انہوں نے بخل کیا، اس کا انہیں قیامت کے دن طوق پہنایا جائے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 707]
