English Translation
Abu Barzah al-Aslami (may Allah be pleased with him) narrated that he prayed during battle while holding his mount's reins. The mount kept moving forward, and he followed it. When asked about this, he said: "I participated in six, seven, or eight military expeditions with the Messenger of Allah (peace be upon him), and I saw his leniency and ease. Keeping up with my mount was more preferable to me than leaving it to go back to its stable far away, which would have caused me hardship."
Urdu Translation
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانہوں نے جنگ کی حالت میں نماز پڑھی اور ان کی سواری کی لگام ان کے ہاتھ میں تھی۔ سواری شوخی سے آگے بڑھتی جا رہی تھی اور وہ اس کے پیچھے پیچھے چلے جا رہے تھے۔ تو ان سے اس کا معاملہ پوچھا گیا تو وہ فرمانے لگے کہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ چھ جہاد کیے ہیں یا سات یا آٹھ اور میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی میانہ روی اور سہولت پسندی دیکھی ہے اور بیشک مجھے یہ بات کہ میں اپنی سواری کے ہمراہ رہوں، اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں اسے چھوڑ دیتا اور وہ اپنے اصطبل میں چلی جاتی (جو یہاں سے بہت دور ہے) پھر مجھے تکلیف ہوتی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 627]
