English Translation
Narrated Abu Bakrah (may Allah be pleased with him): One day the Prophet (peace be upon him) was on his camel while a man held its rein. He asked: "What day is this?" We remained silent, thinking he would give it a different name. He said: "Is it not the Day of Sacrifice?" We said, "Yes." He asked: "What month is this?" We remained silent. He said: "Is it not Dhul-Hijjah?" We said, "Yes." He said: "Indeed, your blood, your property, and your honor are sacred to one another, as sacred as this day of yours, in this month of yours, in this city of yours. Let those who are present convey this to those who are absent, for perhaps the one to whom it is conveyed may remember it better than the one who heard it."
Urdu Translation
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک دفعہ آپصلی اللہ علیہ وسلماپنے اونٹ پر بیٹھے تھے اور ایک شخص اس کی نکیل پکڑے ہوئے تھا آپ نے (صحابہ رضی اللہ عنہم سے مخاطب ہو کر) فرمایا: یہ کون سا دن ہے؟ تو ہم چپ رہے، یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ عنقریب آپصلی اللہ علیہ وسلماس کے (اصلی) نام کے سوا کچھ اور (نام اس کا) بتائیں گے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: کیا یہ قربانی کا دن نہیں ہے؟ ہم نے عرض کی کہ ہاں۔ پھر آپ نے پوچھا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ تو ہم نے پھر سکوت کیا یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ شاید آپصلی اللہ علیہ وسلماس کا نام بدل کر بتائیں گے تو آپ نے فرمایا: کیا یہ ذوالحجہ نہیں ہے؟ ہم نے عرض کی ہاں۔ (اس کے بعد) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: یقیناً تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری عزتیں آپس میں ایسے ہی حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن میں، تمہارے اس مہینہ میں، تمہارے اس شہر میں حرام (سمجھے جاتے) ہیں، چاہیے کہ (جو لوگ) حاضر (ہیں وہ) ان کو یہ خبر پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں اس لیے کہ شاید اس وقت سننے والا ایسے شخص کو یہ حدیث پہنچائے جو اس سے کہیں زیادہ اس کو یاد رکھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 61]
