English Translation
Narrated Anas bin Malik (may Allah be pleased with him): One day, while we were sitting with the Prophet (peace be upon him) in the mosque, a man came riding on a camel. He made the camel kneel in the mosque, tied its legs, and asked, "Which of you is Muhammad?" The Prophet (peace be upon him) was reclining among the Companions. We said, "This fair-complexioned man reclining here." The man said, "O son of Abdul-Muttalib!" The Prophet said: "I am listening." The man said he would ask some questions and might be harsh, asking the Prophet not to be upset. After the Prophet's permission, the man asked several questions, adjuring by Allah, about whether Allah had truly sent him, commanded five prayers, fasting of Ramadan, and Zakah. To each, the Prophet said: "By Allah, yes." The man then said, "I believe in what you have brought. I am Dimam bin Tha'labah, an envoy from Banu Sa'd bin Bakr."
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہایک دفعہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص اونٹ پر (سوار) آیا اور اس نے اپنے اونٹ کو مسجد میں (لا کر) بٹھا کر اس کے پاؤں باندھ دیے پھر اس نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے دریافت کیا تم میں سے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کون ہیں؟ اور (اس وقت) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمصحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان تکیہ لگائے بیٹھے تھے، تو ہم لوگوں نے کہا یہ مرد صاف رنگ تکیہ لگائے ہوئے (جو بیٹھے ہیں انہی کا نام نامی محمدصلی اللہ علیہ وسلمہے)۔ پھر اس شخص نے آپ سے کہا کہ اے عبدالمطلب کے بیٹے! نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: (کہہ) میں سن رہا ہوں۔ اس نے کہا کہ میں آپ سے (کچھ) پوچھنے والا ہوں اور (پوچھنے میں) آپ پر سختی کروں گا تو آپ اپنے دل میں میرے اوپر ناخوش نہ ہونا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جو تیری سمجھ میں آئے پوچھ لے۔ وہ بولا کہ میں آپ کو آپ کے پروردگار اور آپ سے پہلے لوگوں کے پروردگار کی قسم دے کر پوچھتا ہوں (سچ بتائیے) کہ کیا اللہ نے آپ کو تمام آدمیوں کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! ہاں (بیشک مجھے پیغمبر بنا کر بھیجا گیا ہے)۔ پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں (سچ بتائیے) کیا دن رات میں پانچ نمازوں کے پڑھنے کا اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اللہ کی قسم! ہاں۔ پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں (سچ بتائیے) کیا اس مہینے (یعنی رمضان) کے روزے رکھنے کا اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اللہ کی قسم! ہاں۔ پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں (سچ بتائیے) کیا اللہ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ یہ صدقہ ہمارے مالداروں سے لیں اور اسے ہمارے مستحقین پر تقسیم کریں؟ تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: اللہ کی قسم! ہاں۔ اس کے بعد وہ شخص کہنے لگا کہ میں اس (شریعت) پر ایمان لایا، جو آپصلی اللہ علیہ وسلملائے ہیں اور میں اپنی قوم کے ان لوگوں کا جو میرے پیچھے ہیں، بھیجا ہوا (نمائندہ) ہوں اور میں ضمام بن ثعلبہ ہوں (قبیلہ) بنی سعد بن بکر سے تعلق رکھتا ہوں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 57]
