English Translation
Al-Bara' ibn Azib (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) delivered a khutbah to us after the Eid al-Adha prayer and said: "Whoever prays as we pray and sacrifices as we sacrifice, his sacrifice is accepted. And whoever sacrificed before the prayer, that is just meat (not a sacrifice)." Abu Burdah ibn Niyar (may Allah be pleased with him) said: "O Messenger of Allah, I sacrificed my goat before the prayer, thinking today was a day of eating and drinking, and I wanted my goat to be the first slaughtered in my house." The Prophet (peace be upon him) said: "Your goat is just meat (not a valid sacrifice)." He said: "O Messenger of Allah, we have a young goat that is dearer to me than two goats. Will it suffice?" The Prophet (peace be upon him) said: "Yes, but it will not suffice for anyone after you."
Urdu Translation
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے عیدالاضحی کے دن نماز کے بعد ہمارے سامنے خطبہ دیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے اور ہماری طرح قربانی کرے تو وہ یقیناً (ہمارے) طریقے پر پہنچ گیا اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی تو وہ (قربانی جو) نماز سے پہلے (اس نے کی فضول) ہے اور اس کی قربانی نہیں ہے۔“پس ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ براء رضی اللہ عنہ کے ماموں نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے اپنی بکری نماز سے پہلے قربان کی ہے اور میں نے یہ سمجھا کہ آج کا دن کھانے اور پینے کا دن ہے اور میں نے چاہا کہ میری بکری سب سے پہلی بکری ہو جو میرے گھر میں ذبح ہو پس میں نے اپنی بکری ذبح کر ڈالی اور قبل اس کے کہ نماز کے لیے آؤں کچھ ناشتہ بھی کر لیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہاری بکری گوشت کی بکری ہے (قربانی کی نہیں ہے)“تو انہوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہمارے پاس ایک بکری کا بچہ ہے جو مجھے دو بکریوں سے زیادہ پیارا ہے تو کیا وہ مجھے کفایت کر جائے گا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہاں اور تمہارے بعد کسی کو کفایت نہ کرے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 530]
