English Translation
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Tell Abu Bakr al-Siddiq to lead the people in prayer." This hadith has been mentioned earlier. In this narration she added: "I said to the Prophet (peace be upon him): 'Indeed, when Abu Bakr stands in your place, he will not be able to make the people hear his recitation due to his weeping. So please instruct Umar to lead the prayer.' But the Prophet (peace be upon him) insisted on Abu Bakr."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“پہلے گزر چکی ہے (دیکھیں باب: مریض کو کتنی بیماری تک جماعت میں حاضر ہونا چاہیے؟) اور اس روایت میں کہتی ہیں کہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی کہ بیشک سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمکی جگہ کھڑے ہوں گے تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو (اپنی قرآت) نہ سنا سکیں گے لہٰذا آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیجئیے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ تم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کرو کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمکی جگہ کھڑے ہوں گے۔ تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو (اپنی قرآت) نہ سنا سکیں گے۔ پس حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہہ دیا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ٹھہرو! یقیناً تم لوگ یوسف علیہ السلام کی ہم نشین عورتوں کی طرح ہو۔“ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔“تو ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ میں نے کبھی تم سے فائدہ نہ پایا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 406]
