English Translation
Aisha (may Allah be pleased with her) said: "When the Prophet (peace be upon him) fell ill with his final illness and the time of prayer came and the adhan was called, he said: 'Tell Abu Bakr to lead the people in prayer.' He was told: 'Abu Bakr is a soft-hearted man; when he stands in your place, he will not be able to lead the prayer (due to overwhelming grief).' The Prophet repeated his command, and they repeated their excuse. He said it a third time and said: 'You are like the women of Yusuf (who persisted in their desires)! Tell Abu Bakr to lead the people in prayer.' So Abu Bakr went forward and led the prayer."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہجب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماپنے اس مرض میں جس میں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وفات پائی، مبتلا ہوئے اور نماز کا وقت آیا اور اذان ہوئی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ابوبکر (رضی اللہ عنہ) سے کہہ دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کی گئی (عائشہ رضی اللہ عنہا نے خود عرض کی) کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نرم دل آدمی ہیں تو جب آپصلی اللہ علیہ وسلمکی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو (شدت غم سے) وہ نماز نہ پڑھا سکیں گے۔ دوبارہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا لیکن پھر وہی عرض کی گئی۔ تیسری بار آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پھر حکم فرمایا اور فرمایا:”تم تو یوسف علیہ السلام کی ہم نشین عورتوں کی طرح ہو؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔“چنانچہ (کہہ دیا گیا اور) ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھانے چلے گئے پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے آپ میں کچھ افاقہ محسوس کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمدو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر نکلے گویا کہ میں (اب بھی) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے دونوں پاؤں کی طرف دیکھ رہی ہوں کہ بہ سبب (ضعف) مرض کے زمین پر گھسٹتے ہوئے جاتے تھے۔ پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چاہا کہ پیچھے ہٹ جائیں تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں اشارہ کیا کہ تم اپنی جگہ پر رہو۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلملائے گئے یہاں تک کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنماز پڑھتے تھے اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی نماز کی اقتداء کرتے تھے اور لوگ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز کی اقتداء کرتے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بائیں جانب بیٹھ گئے اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے نماز پڑھتے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 399]
