English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them) narrated the story of the Prophet entering the Ka'bah. He said: "I asked Bilal (may Allah be pleased with him) when they came out: 'What did the Prophet do inside?' Bilal said: 'He placed one pillar on his left, one pillar on his right, and three pillars behind him, and then he prayed.' At that time, the Ka'bah stood upon six pillars." In another narration, the Ka'bah had two pillars.
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمارسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے کعبہ میں داخل ہونے کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکعبہ میں داخل ہوئے۔ میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا (جب وہ باہر آ گئے) کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (کعبہ کے اندر) کیا کیا؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک ستون کو اپنی بائیں جانب کر لیا اور ایک ستون کو اپنی داہنی جانب اور تین ستونوں کو پیچھے کر لیا اور نماز پڑھی اور اس وقت کعبہ چھ ستونوں پر (بنا ہوا) تھا۔ ایک دوسری روایت میں ہے (امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں) کہ دو ستونوں کو اپنی داہنی جانب کر لیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 317]
