English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them) reported: "The Prophet (peace be upon him) prayed at the edge of the hill behind al-'Arj on the way toward Hadbah. Near that mosque there are two or three graves with stones placed on them. The Prophet prayed at the right side of the road, among those stones."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیانبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس ٹیلے کے کنارے پر (بھی) نماز پڑھی ہے جو (مقام) عرج کے پیچھے ہے، جب کہ تم (قریہ) ہضبہ کی طرف جا رہے ہو، اس مسجد کے پاس دو یا تین قبریں ہیں، قبروں پر پتھر (رکھے) ہیں (وہاں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے راستہ کی داہنی جانب راستہ کے پتھروں کے پاس نماز پڑھی ہے) انھیں پتھروں کے درمیان میں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بعد اس کے کہ دوپہر کو سورج ڈھل جاتا، مقام عرج سے چلتے اور ظہر کی نماز اسی مسجد میں پڑھتے (مطلب یہ ہے کہ ان پتھروں کے درمیان مسجد بن چکی تھی)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 307]
