English Translation
Umar (may Allah be pleased with him) said: "I agreed with my Lord in three matters. I said: 'O Messenger of Allah, if only we could take the Maqam Ibrahim as a place of prayer,' and the verse was revealed: 'And take the Maqam Ibrahim as a place of prayer' (Al-Baqarah: 125). Regarding the verse of hijab, I said: 'O Messenger of Allah, if only you would command your wives to observe hijab, for both the righteous and the wicked speak to them.' So the verse of hijab was revealed. And once, the Prophet's wives gathered before him in a display of temper, so I said to them: 'If he were to divorce you, his Lord might give him wives better than you' — and this verse was then revealed."
Urdu Translation
امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے اپنے پروردگار سے تین باتوں میں موافقت کی میں نے (ایک مرتبہ) کہا کہ یا رسول اللہ! کاش ہم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیں پس یہ آیت نازل ہوئی”اور مقام ابراہیم پر نماز ادا کرو۔“(البقرہ: 125) اور حجاب کی آیت بھی میری خواہش کے مطابق نازل ہوئی۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! کاش آپصلی اللہ علیہ وسلماپنی بیویوں کو پردہ کرنے کا حکم دے دیں، اس لیے کہ ان سے ہر نیک و بد گفتگو کرتا ہے۔ پس حجاب کی آیت نازل ہوئی اور (ایک مرتبہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی بیویاں آپصلی اللہ علیہ وسلمپر جوش میں (آ کر) جمع ہوئیں تو میں نے ان سے کہا کہ”اگر وہ (نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم) تم کو طلاق دے دیں تو عنقریب ان کا رب انھیں تم سے اچھی بیویاں تمہارے بدلے میں دیدے گا۔“(التحریم: 5) پس یہی آیت نازل ہوئی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 263]
