English Translation
Narrated Sa'd bin Abi Waqqas (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) distributed gifts among some people while Sa'd was sitting there. The Messenger of Allah (peace be upon him) left out a man whom Sa'd considered the best among them. Sa'd said, "O Messenger of Allah, why did you leave out so-and-so? By Allah, I consider him a believer." The Prophet (peace be upon him) said: "Or a Muslim?" Sa'd remained silent for a while, then repeated his statement, and the Prophet (peace be upon him) gave the same response. Finally, the Prophet (peace be upon him) said: "O Sa'd, I may give to a man while someone else is more beloved to me, out of fear that Allah might throw him face-down into the Fire."
Urdu Translation
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے کچھ لوگوں کو (مال) دیا اور سعد رضی اللہ عنہ (بھی وہاں) بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک ایسے شخص کو چھوڑ دیا (یعنی نہیں دیا) جو مجھے سب سے اچھا معلوم ہوتا تھا تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے کہ آپ نے فلاں شخص سے اعراض کیا؟ اللہ کی قسم! میں تو اسے مومن سمجھتا ہوں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا (مومن سمجھتے ہو) یا مسلم؟“تو میں نے تھوڑی دیر سکوت کیا پھر مجھے جو کچھ اس شخص کی بابت معلوم تھا اس نے مجبور کر دیا اور میں نے پھر اپنی وہی بات کہی یعنی یہ کہا کہ کیا وجہ ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فلاں شخص سے اعراض کیا؟ اللہ کی قسم! میں تو اسے مومن جانتا ہوں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(مومن جانتے ہو) یا مسلم؟“پھر میں کچھ دیر چپ رہا۔ اس کے بعد جو کچھ میں اس شخص کے بابت جانتا تھا اس نے مجھے مجبور کر دیا اور میں نے پھر اپنی وہی بات دہرائی اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بھی پھر وہی جواب دیا۔ بالآخر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے سعد! میں ایک شخص کو اس اندیشے کے تحت کہ کہیں (ایسا نہ ہو کہ اگر اس کو نہ دیا جائے تو وہ کافر ہو جائے اور) اللہ اس کو آگ میں سرنگوں نہ ڈال دے، دے دیتا ہوں۔ حالانکہ دوسرا شخص اس سے زیادہ مجھے محبوب ہوتا ہے۔ (اس کو نہیں دیتا کیونکہ اس کی نسبت ایسا خیال نہیں ہوتا)“۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 26]
