English Translation
Abu Juhaifah (may Allah be pleased with him) said: "I saw the Messenger of Allah (peace be upon him) in a red leather tent. I saw Bilal bring the Prophet's ablution water, and the people rushed to collect it. Whoever got some of it would wipe it on his face, and whoever did not get any would take the moisture from his companion's hand. Then I saw Bilal take a small spear and plant it in the ground. The Prophet came out wearing a red garment, tucked up, and led the people in prayer — Dhuhr two rak'ahs and Asr two rak'ahs — with a staff planted before him."
Urdu Translation
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو چمڑے کے ایک سرخ خیمہ میں دیکھا اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو میں نے دیکھا کہ انھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے وضو کا پانی لیا اور لوگوں کو میں نے دیکھا کو وہ اس وضو (کے پانی) کو دست بدست لینے لگے، پھر جس کو اس میں سے کچھ مل جاتا تو وہ اسے (اپنے چہرے پر) مل لیتا تھا اور جسے اس میں سے کچھ نہ ملتا وہ اپنے پاس والے کے ہاتھ سے تری لے لیتا، پھر میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے ایک چھوٹا نیزہ اٹھایا اور اسے گاڑ دیا اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمایک سرخ پوشاک میں (اپنی چادر) اٹھائے ہوئے برآمد ہوئے اور نیزے کی طرف لوگوں کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی اور میں نے لوگوں کو اور جانوروں کو دیکھا کہ وہ عنزہ کے آگے سے نکل جاتے تھے (یہاں غنزہ یا نیزہ کو بطور سترہ استعمال کیا گیا ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 248]
