English Translation
Aisha (may Allah be pleased with her) said: "The Prophet (peace be upon him) prayed wearing a patterned garment with designs. His gaze fell upon its patterns. When he finished, he said: 'Take this garment to Abu Jahm and bring me his plain garment, for it just now distracted me from my prayer.'"
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ایسی منقش چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکی نظر اس کے نقوش کی طرف پڑی۔ پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمفارغ ہوئے تو فرمایا:”میری اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ابوجہم کی سادہ چادر لا دو کیونکہ اس (منقش چادر) نے ابھی مجھے میری نماز سے غافل کر دیا تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 245]
