English Translation
Also narrated Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him), who said: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "When a servant falls into sin—and sometimes he said: when he commits a sin—and says, 'O Lord! I have sinned'—and sometimes he said: he says, 'I have fallen into sin'—then Allah the Exalted says, 'My servant knows that he has a Lord who forgives his sins and takes account of him (whose fear makes him seek refuge). I have forgiven My servant.' Then after (a while) the servant falls into sin again, or commits a sin, and says, 'O Lord! I have sinned' or 'I have fallen into sin, so forgive me.' Allah the Exalted says, 'My servant knows that he has a Lord who forgives sin and also takes account of it. I have forgiven My servant.' Then after (a while) he sins again, or He said: falls into sin, and says, 'O Lord! I have fallen into sin' or 'I have sinned, so forgive me.' Allah the Exalted says, 'My servant knows that he surely has a Lord who forgives sin and takes account of it. I have forgiven My servant, so let him do what he wishes.'" (The Messenger of Allah (peace be upon him)) said it three times.
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے میں نے سنا ہے:”جب بندہ گناہ کو پہنچتا ہے اور بعض دفعہ فرمایا:”جب گناہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اے پروردگار! میں نے گناہ کیا ہے اور بعض دفعہ فرمایا (کہتا ہے کہ) میں گناہ کو پہنچا ہوں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ (کوئی) اس کا رب ہے جو اس کے گناہ معاف کرتا ہے اور اس سے مؤاخذہ کرتا ہے (جس کے خوف سے وہ پناہ مانگ رہا ہے) میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا پھر (تھوڑے دن) ٹھہر کر بندہ اور گناہ کو پہنچتا ہے یا گناہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اے پروردگار! میں نے گناہ کیا ہے یا میں گناہ کو پہنچا ہوں تو اس کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا پروردگار ہے جو گناہ کو معاف کرتا ہے اور اس کا مؤاخذہ بھی کرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا۔ پھر (تھوڑے دن) ٹھہر کر وہ پھر گناہ کرتا ہے یا فرمایا:”گناہ کو پہنچتا ہے اور کہتا ہے کہ اے پروردگار! میں گناہ کو پہنچا ہوں یا میں نے گناہ کیا ہے پس تو اس کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ یقیناً اس کا رب ہے جو گناہ کو معاف کرتا ہے اور مؤاخذہ کرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو معاف فرما دیا پس وہ جو چاہے کرے۔“(رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے) تین مرتبہ فرمایا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2226]
