English Translation
Narrated Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with them): The Prophet (peace be upon him) sent Khalid bin Al-Walid to Banu Jadhimah. He invited them to Islam. They could not properly say 'We have accepted Islam,' and in their confusion they kept saying: 'We have changed our religion.' Khalid began killing them and took some captive, giving each of us a prisoner. Then one day he ordered everyone to kill their prisoner. I said: "By Allah, I will not kill my prisoner, and none of my companions will kill theirs either." When we came to the Prophet and told him, the Prophet raised his hands and said: "O Allah! I disassociate myself from what Khalid has done." He said this twice.
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو بنی جذیمہ کی طرف روانہ کیا۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے انھیں اسلام کی طرف بلایا۔ وہ اچھی طرح یوں نہ کہہ سکے کہ ہم اسلام لائے بلکہ گھبراہٹ میں کہنے لگے کہ ہم نے اپنا دین بدل ڈالا۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ انھیں مارنے لگے اور بعض کو قید کر کے ہم میں سے ہر ایک کو ایک قیدی دے دیا۔ پھر ایک دن انھوں نے حکم دیا کہ ہر شخص اپنے اپنے قیدی کو مار ڈالے۔ میں نے کہا کہ میں تو اپنے قیدی کو ہرگز نہ ماروں گا اور نہ میرا کوئی ساتھی اپنے قیدی کو مارے گا۔ جب ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمسے یہ قصہ بیان کیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے ہاتھ اٹھا کر کہا:”اے اللہ! میں خالد (رضی اللہ عنہ) کے فعل سے بری ہوں۔“دو بار آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہی فرمایا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1674]
